مظفرآباد‘مہاجرین کیمپوں میں 29مئی کے احتجاجی دھرنا کیلئے تیاریاں زور پکڑگئیں

ہفتہ 23 مئی 2015 13:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) مہاجرین کیمپ پٹہکہ‘ ہیر کوٹلی‘ چہلہ بانڈی‘ مانک پیاں 1، 2‘ زیرو پوائنٹ‘ امبور‘ راڑہ‘ بسناڑہ میں 29مئی کے احتجاجی دھرنا کیلئے تیاریاں زور پکڑگئیں‘ مہاجرین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیلئے کارنرمیٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

مہاجرین نے تاریخی احتجاج کی کال دے رکھی ہے‘ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کی حکومت فی الفور مہاجرین کے جائز مطالبات کو حل کرے بصورت دیگر مہاجرین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

مہاجرین حلقوں کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں قابل احترام ہیں‘ مہاجرین کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ مسائل پر کوئی سیاست یا کمپرومائز نہیں ہوگا۔ 50روپے یومیہ مہاجرین کیساتھ بھونڈا مذاق ہے‘ 6فیصد کوٹہ پر بھی عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا ہے جبکہ رہنے کیلئے چھت تک میسر نہیں ہے ۔ حکومت و انتظامیہ کی یقین دہانیوں سے تنگ آکر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور یہ احتجاج مہاجرین کے مطالبات منظور ہونے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :