نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیر خزانہ کسٹم ٹیرف اصلاحات کا اعلان کریں گے؛، ایف بی آر

ہفتہ 23 مئی 2015 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ایف بی آر کے حکام نے کہا ہے کہ مالی سال 2015-16 کے وفاقی بجٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کسٹم ٹیرف اصلاحات کا اعلان کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کے ممبر کسٹم نثار محمد خان نے کہا ہے کہ ڈی پی کے صفر عشاریہ ٹین فیصد کے مساوی انتہائی ایس آر او ختم کریں گے جس کے نتیجے میں قومی خزانے میں نوے ارب روپے مزید جمع کریں گے ۔

(جاری ہے)

کسٹم اصلاحات کے نتیجے میں کسٹم ٹیرف آسان سادہ اور عام فہم بنا دیا جائے گا ۔ ٹیرف کی پیچیدگیاں ختم کر دی جائیں گی کسٹم افسران کے صوابدیدی اختیارات کم کر دیئے جائیں گے ۔ ملتی جلتی درآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی کا جہاں بڑا فرق ہو گا ان پر ٹیرف کی نئی شرحوں ( Rates ) کا اطلاق ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست ٹیکس میں اضافہ کریں گے ۔ نئے بجٹ میں سیلز ٹیکس کے ریٹ 17 فیصد ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :