Live Updates

ملتان کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد پی ٹی آئی کے قائدین کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے‘ رانا بابر حسین

ہفتہ 23 مئی 2015 13:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ملتان کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد تحریک انصاف کے قائدین کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،عمران خان کا دھرنا ان کی غیر مقبولیت کا سبب بنا،عوام نے عمران خان کی سیاست مسترد کردی ہے ۔ایک بیان میں نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے اور اس جماعت کے قائدین عوام کو سبز باغ دیکھاتے رہے ہیں ۔

خیبرپختون خواہ کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ عمران خان نے جو عام انتخاب میں وعدے کئے وہ پورے کیوں نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں سڑکوں کی تعمیر کا کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں ہوسکا ۔عمران خان بتائیں کہ خیبرپختون خواہ کی ترقی کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب کے دیہی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ پر عملدر آمد کا آغاز کردیا ہے ،جس پر رواں برس 15ارب روپے کی رقم خرچ کی جارہی ہے جبکہ آئندہ تین برس کے دوران اس عظیم پروگرام پر 150ارب روپے صرف کیے جائیں گے جس سے پنجاب کے دیہی علاقوں کی تمام سڑکوں کو تعمیر وبحال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت بننے والی سڑکیں کارپٹڈ ہوں گی اوران کی چوڑائی 12فٹ رکھی گئی ہے جبکہ شولڈرز بھی بنیں گے۔ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ سے دیہات کی معیشت اور عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی آئے گی اور یہ عظیم الشان ترقیاتی پروگرام دیہات کے باسیوں کو روز گار کے مواقع فراہم اور ان کے دلوں میں ترقی کا نیا جذبہ اجاگر کرے گا، جس کے باعث یہات کی زندگی میں خوشحالی کا انقلاب برپا ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات