پی آئی اے کے بیڑے میں چھٹا ڈرائی لیز طیارہ شامل کردیا گیا

ہفتہ 23 مئی 2015 13:11

پی آئی اے کے بیڑے میں چھٹا ڈرائی لیز طیارہ شامل کردیا گیا

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) پی آئی اے کے بیڑے میں چھٹا ڈرائی لیز طیارہ شامل کردیا گیا ، پی آئی اے کے بیڑے میں ایئربس اے 320 طیاروں کی تعداد 6 ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے بیڑے میں جدید طیارہ اے 320 شامل کردیا گیا ہے اس طیارے میں 180 مسافر بیٹھنے کی گنجائش ہے اور فیول خرچ بہت کم ہے ۔ یہ جدید طیارہ 8 سال لیز پر لیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق جدید طیارہ اے 320 آج جمہوریہ چیک سے کراچی پہنچ گیا ہے اس کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں اے 320 طیاروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :