اسلام آباد: ن لیگ نے بجلی کا بحران ختم کرنے کا دعوی کیا اور ووٹ لیے، 3 ماہ بھی ختم اور 6 ماہ بھی، اب حکمران کہاں ہیں؟؟؟ قائد حزب الاختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 مئی 2015 13:07

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے بجلی بحران کے خاتمے کا وعدہ کرکے ووٹ لیے ، لیکن ملک میں آج 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، جو لوگ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں لاہور میں کیمپ لگا کر ہاتھ والا پنکھا چلا رہے تھے وہ آج کہاں ہیں؟ سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی انکوائری کے بعد نوازشریف اور شہباز شریف کو بری کیا ہے لیکن طاہر القادری جے آئی ٹی سے متعلق عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا بحران خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ہے۔شہروں میں 12سے 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ہمارے دور حکومت میں بجلی کی لودشیڈنگ اتنی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں میڈیا نے بجلی کے مسئلے کو ایسے اٹھایا کہ جیسے ملک میں اس سے بڑا کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں پھر آج بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر میڈیا کیوں خاموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے، 3 ماہ اور 6 چھ ماہ میں بجلی بحران کا خاتمہ کرنے کا دعویٰ کرنے والے حکمران اب عوام کو جواب دیں کہ لوڈ شیڈنگ کا جن کیوں بے قابو ہے.