الیکشن کمیشن کا قومی وطن پارٹی کی شکایت کا نوٹس ، خیبرپختونخوا کے 3 سیکرٹریز پیر کو طلب

ہفتہ 23 مئی 2015 13:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے قومی وطن پارٹی کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے 3 سیکرٹریز کو پیر کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے رہنماء سکندر حیات شیر پاؤ نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے 3 سیکرٹریز کو پیر کو طلب کرلیا ہے