چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مقناطیسی سیاہی کی ضرورت نہیں تھی ، ہم نے جوڈیشل کمیشن میں 14 گواہان کے نام دیئے جو بعد میں کم کیے گئے ، گواہان بلانے کا فیصلہ قانون ٹیم کرتی ہے ، طارق ملک کو طلب کرنا چاہیے ، جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی سے متعلق بہت سے چیزیں سامنے آرہی ہیں ، دیگر جماعتوں کے ایم این ایز کو الیکشن مہم پر نوٹس نہیں بھیجے جاتے ہیں
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 23 مئی 2015 13:05
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مقناطیسی سیاہی کی ضرورت نہیں تھی ، ہم نے جوڈیشل کمیشن میں 14 گواہان کے نام دیئے جو بعد میں کم کیے گئے ، گواہان بلانے کا فیصلہ قانون ٹیم کرتی ہے ، طارق ملک کو طلب کرنا چاہیے ، جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی سے متعلق بہت سے چیزیں سامنے آرہی ہیں ، دیگر جماعتوں کے ایم این ایز کو الیکشن مہم پر نوٹس نہیں بھیجے جاتے ہیں ۔
وہ ہفتہ کو ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مقناطیسی سیاہی کی ضرورت تھی ، اب گواہان بلانے کا فیصلہ تو قانونی ٹیم ہی کرتی ہے ، ہم نے تو جوڈیشل کمیشن کو 14 سے زائد گواہان کے نام دیئے تھے جو بعد میں کم کردیئے گئے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی تحفظات ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے ہمیں کوئی جواب نہیں دیا اور انتخابات میں الیکشن کمیشن کے کردار سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انگوٹھوں سے متعلق نشانات سے متعلق سازش کو بے نقاب ہونا چاہیے ۔ جوڈیشل کمیشن میں سب چیزیں سامنے آرہی ہیں ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ سابق ڈی جی نادرا طارق ملک کو جوڈیشل کمیشن میں بطور گواہ طلب کرنا پڑے گا اور انہیں ضرور آنا چاہیے ، دیگر جماعتوں کے ایم این اے بلدیاتی الیکشن کی مہم چلا رہے ہیں انہیں نوٹس نہیں بھیجے گئے لیکن ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو نوٹس بھیجے جات ہیں ، یہ سب ہمارے ساتھ ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی الیکشن ضرور کرائیں گے اور یہ شفاف ہوں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.