Live Updates

بچوں کی نگہداشت کا کام صرف حکومت کا نہیں سب کی ذمہ داری ہے‘ مجھے بچوں کی خاطر جہاں جانا پڑا جاؤنگی ‘ بچوں کے مستقبل کیلئے کہیں تو انسانیت جاگ جائے‘ کالے شیشے والی گاڑیوں میں غربت کا احساس نہیں ہوتا، ایک بچہ بھی اگر سڑک پر ہے تو ہم سب کا قصور ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا اسٹریٹ چلڈرن تقریب سے خطاب

ہفتہ 23 مئی 2015 13:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ بچوں کی نگہداشت کا کام صرف حکومت کا نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے، مجھے بچوں کی خاطر جہاں جانا پڑا جاؤں گی، بچوں کے مستقبل کیلئے کہیں تو انسانیت جاگ جائے، کالے شیشے والی گاڑیوں میں غربت کا احساس نہیں ہوتا، ایک بچہ بھی اگر سڑک پر ہے تو ہم سب کا قصور ہے ۔

وہ ہفتہ کو لاہور میں اسٹریٹ چلڈرن تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی نگہداشت کا کام صرف حکومت کا نہیں بلکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمیں بحیثیت قوم سب کو بچوں کیلئے کام کرنا ہے، آج سے یہ اسٹریٹ چلڈرن نہیں ہم سب کے بچے ہیں، اگر مل کام نہیں کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی میں بچے کام کرتے ہیں لیکن ہم دیکھتے رہتے ہیں، ان کیلئے کرتے کچھ نہیں تو انسانیت جاگ جائے ان بچوں کا مستقبل کوڑے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے کہا کہ بچوں کیلئے مجھے جہاں بھی بلایا جائے گا میں جاؤں گی، کالے شیشوں والی گاڑیوں میں غربت کا احساس نہیں ہوتا، یہ ہی وجہ ہے کہ اسٹریٹ چلڈرن کے خواب ہم نے چھین لئے ہیں اور خیبرپختونخوا میں چائلڈ لیبر سب سے زیادہ ہے۔ ریحام خان نے کا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملک میں بے سہاروں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، ایک بچہ بھی اگر سڑک پر ہے تو ہم سب کا قصور ہے آج ہم عزم کرتے ہیں کہ ایک ایک بچے کا مستقبل بچائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات