Live Updates

اسلام آباد : تحریک انصاف کے پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ، عمران خان آج شام ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 مئی 2015 12:59

اسلام آباد : تحریک انصاف کے پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ، عمران ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) : تحریک انصاف میں عبوری تنظیمی سیٹ اپ لانے کی تجویز ددی گئی ہے ، جس کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پارٹی کے سینئیر رہنماؤں سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان آج شام 6 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے جس میں پارٹی سے متعلق اہم اعلانات کیے جا سکتے ہیں جبکہ پارٹی میں عبوری سیٹ اپ کا اعلان بھی متوقع ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے چودھری سرور کو پنجاب میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، پی ٹی آئی چئیر مین نے وجیہہ الدین ٹربیونل کے حکم کے مطابق پارٹی انتخابات میں دھاندلی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے پارٹی عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ان عہدیداروں کی جگہ عبوری سیٹ اپ کے ذریعے وفاقی اور صوبائی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات