پو لیس ملازمین پر تشدد کرنے ، وردیاں پھاڑنے اور وائرلیس سیٹ توڑنے کے الزام میں4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ہفتہ 23 مئی 2015 12:44

جھنگ ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) جھنگ کے ریل بازار چوک میں پو لیس ملازمین پر تشدد کرنے ، وردیاں پھاڑنے اور وائرلیس سیٹ توڑنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق ریسکیو 15 کے اہلکار ریل بازار چوک میں نا کہ لگا کر کھڑے تھے کہ اس دوران انہو ں نے منیر احمد اور عمران وغیرہ چار افراد کو روک کر ان سے موٹر سائیکل کے کاغذات ما نگے تو انہوں نے پو لیس اہلکار وں پر تشدد کرنا شروع کر دیا ، وردیا ں پھاڑ دیں اور وائر لیس سیٹ بھی توڑ دیا ۔ پو لیس اہلکا رو ں نے انہیں قابو کر لیا اور تھا نہ کو توا لی میں عاشق مرتضی کا نسٹیبل کی مدعیت میں ملز مو ں کے خلا ف مقدمہ درج کروادیا۔