آئندہ چار سال کے دوران صوبہ پنجاب سے دو لاکھ سے زائد افراد کو بیرون ملک بھیجا جائیگا۔صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور

ہفتہ 23 مئی 2015 12:34

اسلام آباد ۔23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) پنجاب کے صوبائی وزیر محنت و افرادی وقت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال کے دوران صوبہ پنجاب سے دو لاکھ سے زائد ہنر مند اور کم ہنر مند افراد کو بیرون ملک بھیجا جائیگا۔ جو قطر ، دبئی اور دیگر خلیجی ریاستوں میں تعمیراتی منصوبوں میں خدمات سرانجام دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 250ہنرمند افراد پر مشتمل پہلی کھیپ رواں سال جولائی میں روانہ کی جائیگی جبکہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند اور کم ہنر مند افرادی قوت کو بیرون ملک روز گار کے حصول میں معاونت کیلئے صوبائی وزیر محنت خود 24تا 26جولائی کو قطر کا دورہ کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کو بیرون ملک بھیج کر ترسیلات زر میں اضافہ کے ذریعے ملکی معیشت کی ترقی میں نمایاں مدد حاصل کی جاےئگی ۔

متعلقہ عنوان :