Live Updates

لاہور : کوئی ایک بچہ بھی سڑک پر ہے تو قصوروار ہم سب ہیں ، بچوں کے لیے کہیں بھی کیسے بھی حالات میں جانا پڑے میں جاوں گی، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا سٹریٹ چلڈرن سے متعلق تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 مئی 2015 12:26

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) : لاہور کے علاقہ سبزہ زار میںسٹریٹ چلڈرن کی بحالی کے لیے منعقد کی گئی ایک تقرب میں کپتان کی اہلیہ ریحام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی نگہداشت حکومت کی نہیں سب کی ذمہ داری ہے، گاڑیوں کے کالے شیشے اور اے سی میں غریب غرباء کا احساس نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ آج یہ سٹریٹ چلڈرن نہیں ہیں بلکہ یہ ہمارے بچے ہیں، ریحام خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے مجھے جہاں بلائیں گے بحیثیت سفیر میں جاؤں گی، کیونکہ بچوں کا مستقبل کوڑے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہئیے، بچے قوم کا مستقبل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر بات کو سیاسی رنگ دیا جاتا ہے کہیں انسانیت بھی نظر آنی چاہئیے،بحیثیت قوم ہمیں اپنے ہیرو خود بنانا پڑیں گے، اگر اگر مل کر کام نہیں کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے، ریحام خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتنی گرمی میں بچے کام کرتے ہیں اور میں ان کے لیے آدھا گھنٹا کھڑی کیوں نہیں رہ سکتی؟ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ چلڈرن کے خواب ہم نے چھین لیے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کے پی کے میں چائلڈ لیبر کے مسائل زیادہ ہیں، تاہم اگر ملک میں ایک بچہ بھی سڑک پر ہے تو ہم سب قصوروار ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات