ہری پورسے 9 سالہ طالبہ کی یونیفارم میں ملبوس بوری بند نعش برآمد،والدین کی تلاش شروع

ہفتہ 23 مئی 2015 12:23

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ہری پور کے علاقے سری کوٹ سے 9 سالہ طالبہ کی یونیفارم میں ملبوس بوری بند نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقتول طالبہ کے والدین کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقع کے بعد علاقے بھر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ہری پور کے علاقے سری کوٹ میں اسکول یونیفارم میں ملبوس ایک 9 سالہ طالبہ کی بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کے تمام محرکات کا باغور جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ہری پور پولیس نے ابتدائی طور پر 9 سالہ مقتول طالبہ کے والدین کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے ذریعے تفتیشی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا اور واقعہ میں ملوث ملزمان تک پہنچنے کی رسائی ممکن ہو سکے گی۔ واقعہ کے بعد ہری پور کے طلبہ و طالبات میں خوف کی فضا پھیل گئی اور بچوں کے والدین شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں