سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ ناانصافی کی انتہا ہے،عمران خان

ہفتہ 23 مئی 2015 12:23

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ ناانصافی کی انتہا ہے،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ ناانصافی کی انتہا ہے،پولیس کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر شدید تنقید کی اور اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے ،عمران خان نے کہا کہ اس رپورٹ سے پولیس کو قانون توڑنے کی کھلی چھٹی دیدی گئی ہے اور پولیس کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ دوبارہ بھی کر سکتے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ جے آئی کی رپورٹ نا انصافی کی انتہائی ہے ،عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ ان مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے۔