وزیراعظم میاں نوازشہریف رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرے، تاجر،شہری

ہفتہ 23 مئی 2015 12:20

وزیراعظم میاں نوازشہریف رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) تاجروں اورشہریوں نے وزیراعظم میاں نوازشہریف سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ لوگ دن کو روزہ اور رات کو عباد ت آسانی سے کرسکیں۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے یہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے حکمرانوں سے روزہ دار اور اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سٹی یوتھ ونگ کے سابق نائب صدر وامید وار برائے چیئرمین یونین کونسل 278مد ن پورہ عبدالغفور بٹ ،مولوی یعقوب انصاری ،ملک عبدالغفور ،وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کسٹم ڈرائی پورٹ نوید شہزاد اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ایگزیکٹو ممبر عمراقبال سماجی رہنما الحاج میاں عبدالکریم صدر ادارہ صوت الاسلام ٹرسٹ فیصل آباد، انجمن تاجران اولڈ الیکٹرک موٹرز مارکیٹ جھگ روڈفیصل آباد کے سابق صدر محمد اصغرسابق نائب صدر لالہ دلدار حسین، حاجی اللہ رکھا،مرزامحبوب احمد،ملک دلبریحان ،مقصود احمد، مولوی شہزاد اوردیگر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عرصہ 15سال سے توانائی کا بحران جاری ہے سابقہ حکمرانوں نے اس طر ف کوئی توجہ نہیں دی صرف ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری رکھی جس کی وجہ سے توانائی کا یہ بحران
شدت اختیار کرگیا۔

(جاری ہے)

گرمیوں میں دیہاتوں میں 20سے 22گھنٹے اور شہروں میں 10سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جو تاحال جاری ہے ۔عوام کو لوڈشیڈنگ کے سلسلہ میں کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا رہا بلکہ رمضان المبار ک میں یہاں بجلی کی کھپت بڑھ جاتی ہے وہاں روزہ دار وں کوروزہ کے دوران اور رات کو عبادت کے دوران شدید پریشانی اٹھانی پڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے پاکستان اسلامی ملک ہے اور اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے لیکن یہاں رمضان شریف میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے حکومت عوام پر ترس کھاتے ہوئے فوری طورپر رمضان شریف میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرے۔