فیصل آباد،6منشیات فروش گرفتار ، دو کلوگرام سے زائدہیروئین اور 64لیٹر شراب برآمد

ہفتہ 23 مئی 2015 12:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) ضلعی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ،6منشیات فروش گرفتار کرکے 16 لاکھ روپے مالیت کی دو کلوگرام سے زائدہیروئین اور 64لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے آن لائن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبر گ نے ملزم محمد عرفان کو گرفتار کر کے 1130گرام ہیرؤین برآمد کی اور مقدمہ نمبر395/15جرم 9C/CNSA اس کے خلاف درج کر لیا اورایس ایچ او سٹی سمندری نے ملزم خالد محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے1013گرام ہیرؤین برآمد کر کے اس کیخلاف مقدمہ نمبر289/15جرم 9C/CNSAدرج کر لیا ۔

عالمی منڈی میں برآمد کی گئی منشیات کی مالیت16لاکھ روپے سے زائد ہے ۔جبکہ یس ایچ او تھانہ نشاط آباد ،جھمرہ اور تھانہ ساہیانوالہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شہباز،رفیق مسیح،غلام مرتضی اورمحمد ارشد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے64لیٹر شراب برآمدکرالی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف3/4امتناع منشیات کے تحت مقدمات بالا تھانہ جات میں درج کرلئے گئے سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور سرکل افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی خود سپرویژن کریں ہم نے منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ۔

منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے ،منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرنے پر ایس ایچ او گلبرگ اور ایس ایچ اوسٹی سمندری کو شاباش دی گئی۔

متعلقہ عنوان :