فیصل آباد، چھاپہ مار ٹیموں کی کارروائی ،22 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 23 مئی 2015 12:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیر علی کی ہدایت پرفیصل آباد سمیت ملک بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ،فیصل آباد کی سب ڈویژنو ں میں چھاپہ مار ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے22 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا جبکہ ڈائریکٹ سپلائی اور میٹر میں سوراخ کرکے بجلی چوری کرنے کے الزام پر8 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، آن لائن کے مطابق سرکل بھر کی سب ڈویژنوں کے مختلف علاقوں میں دوران چیکنگ 101صارفین کی طرف سے ہونے والی بجلی چوری کی واداتوں کا سراغ لگا لیا ۔

جن کو18لاکھ 99ہزارسے زائد کے ڈی ٹیکشن بل جاری کئے گئے ہیں جن میں سے 8صارفین کی طرف سے 87ہزار سے زائد روپے کاجرمانہ محکمہ کو ادا کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سنگین طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث 52صارفین کے خلاف بجلی چوری ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو درخواستیں جمع کروادی گئی ہیں جس میں سے 8بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج بھی ہوچکی ہیں ۔

۔دریں اثناء فیسکو انٹیلی جنس ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر فیسکو انٹیلی جنس میجر (ر)اختر اعوان کی زیرنگرانی ریجن کی مختلف سب ڈویژنو ں میں کارروائی کرتے ہوئے22 بجلی چورصارفین کو دھر لیا ۔ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے سٹی سب ڈویژن فیصل آباد کے صارفین فضل کریم اور ہدایت علی ،ملت روڈ سب ڈویژن کے چراغ دین،فرحت بانو اور روبینہ حامد،سمندری روڈ سب ڈویژن کے عبدالغفار،محمد حسین،محمد سلیم اور محمد یعقوب ،حاجی آباد سب ڈویژن کے رانا ظہیر احمد کو ڈائریکٹ سپلائی اور میٹر میں سوراخ کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

اسی طرح سرگودھا سرکل میں کارروائیوں کے نتیجہ میں جھاوریاں سب ڈویژن کے صارفین مظہر حیات،محمد زبیر،نظر حیات اور محمد حیات،جوہر آباد سب ڈویژن کے نورمحمد،حاجی احمد،لیاقت محمود اور محمد عزیز،عزیزبھٹی ٹاؤن سرگودھا کے محمد اشرف ،محمد ریاض ،محمد اسلم اور عمر دراز کو میٹر کی باڈی ٹیمپر کرکے ،میٹر کو ڈیڈ سٹاپ کرکے اور میٹر میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ان تمام بجلی چوروں کے میٹر اتار بھاری جرمانے کے بل بھجوائے جارہے ہیں اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کو درخواستیں بھی دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :