افغانستان،پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ، 3 حملہ آور ہلاک،دوزخمی

ہفتہ 23 مئی 2015 12:11

کابل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) افغانستان میں ایک پولیس اہلکار کے گھر حملے اور جھڑپوں کے نتیجے میں تین حملہ آور ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد حملہ آوروں نے افغان مقامی پولیس کمانڈر سید حسین کے صوبہ لغمان میں واقع گھر پر حملہ کیا۔ اس موقع پر گھر کے محافظوں نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس کمانڈر اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ دیگر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔