اقوام متحدہ کا شام میں قتل عام کی اطلاعات پر تشویش کااظہار

ہفتہ 23 مئی 2015 12:11

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) اقوام متحدہ نے شام کے شہرپالمیرا میں قتل عام کی اطلاعات کے پیش نظروہاں رہ جانے والے شہریوں کی مشکلات سے متعلق تشویش کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شامی فوج نے پالمیرا پر دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے قبضے سے پہلے شہریوں کووہاں سے نکلنے سے روکا۔ادھر دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے شامی فوجوں کے انخلا کے بعد شام اورعراق کے درمیان آخری سرحدی راہداری پر قبضہ کرلیاہے۔صوبہ حص میں الطانف کی سرحدی راہداری پر قبضے کا مطلب یہ ہے کے شامی حکومت کا اب عراق سے ملحقہ کسی سرحدی چوکی پر کنٹرول نہیں رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :