اتحادی طیاروں کی تعز اور قلعہ القاہرہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں بمباری جاری ، القاعدہ کے 5 دہشتگرد ہلاک ، متعدد زخمی

ہفتہ 23 مئی 2015 12:10

صنعا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) اتحادی طیاروں کی تعز اور قلعہ القاہرہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں بمباری جاریجس کے نتیجے میں القاعدہ کے 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ، باغیوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں۔ہفتہ کو عرب میڈیا کے مطابق اتحادی طیاروں نے تعز میں متعدد مقامات پر حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور قلعہ القاہرہ پر بمباری کر کے حوثیوں کے مراکز کو تباہ کردیا۔

ادھر حوثیوں نے تعز اور دوسرے شہری علاقوں پر گولہ باری کی۔

(جاری ہے)

الشبوا کے علاقے میں فضائی حملوں میں القاعدہ کے پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب تعز میں حوثی باغیوں اور مزاحمت کاروں کیدرمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ سڑکوں پر براہ راست ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔ مزاحمتی کارکنوں نے تعز کی بعض کالونیوں میں پیش قدمی کی اور گورنر ہاوٴس پر قبضے کی کوشش بھی کی۔دوسری جانب عدن کے شمال اور جنوب کے محاذوں پر حوثیوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ حوثیوں نے مغربی عدن میں راس عمران اور لحج گورنری کے بعض مقامات پر راکٹوں سے حملے کیے۔

متعلقہ عنوان :