میانمار میں بدھ بھگشوٴں کے مظالم سے بنگالی اور روہنگیا مسلمانوں کے فرار ہونے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 23 مئی 2015 12:10

میانمار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء ) میانمار میں بدھ بھگشوٴں کے مظالم سے بنگالی اور روہنگیا مسلمانوں کے فرار ہونے کا سلسلہ جاری ، امریکا نے ینگون سے کہاہے کہ وہ مسلمانوں کو شہریت دے کر پناہ گزیں کا بحران ختم کرے ، میانمار میں بدھ بھگشوٴں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مہم جاری رکھی ہوئی اور تاحال ہزاروں مسلمانوں اور ان کے گھروں اور املاک کو جلایا جاچکاہے، بچنے والے بنگالی اور روہنگیا ساحلی علاقوں میں سرکاری کیمپوں میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کشتیوں میں سوار ہوکر تھائی لینڈ، آسٹریلیا اور ملائشیا جارہے ہیں۔ تھائی لینڈ نے اپنی سمندری حدود بند کردی ہیں۔اور ہزاروں مسلمان سمندر میں محصور ہیں۔انڈونیشیا نے کچھ مسلمانوں کو پناہ دے دی ہے۔لیکن اس کا مطالبہ ہے کہ پناہ گزیں کو مستقل نہیں رکھا جاسکتا۔ دیگر ممالک بھی کچھ لوگوں کو پناہ دیں۔وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان میں میانمار حکومت سے کہاگیاکہ وہ بنگالی اور روہنگیا مسلمانوں کوشہریت دے کر پناہ گزیں کا بحران ختم کرے۔

متعلقہ عنوان :