Live Updates

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، ہمیں اب بھی تحفظات ہیں مگر افسوس الیکشن کمیشن نے کوئی جواب نہیں دیا، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 مئی 2015 11:32

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) : پی ٹی آئی کے جنرل سیکر ٹری جہانگیر ترین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب بھی تحفظات ہیں، لیکن افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، ہم نے با رہا یاد دہانی بھی کروائی ، مگر کوئی جواب نہ آیا، انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مقناطیسی سیاہی کی ضرورت نہیں جبکہ طارق ملک نے کہا تھا کہ مقناطیسی سیاہی سے انگوٹھے نہیں پڑھے جاتے، طارق ملک کو اب جو ڈیشل کمیشن میں بلوانا پڑے گا، جوڈیشل کمیشن جیسے بھی ہو طارق ملک کا بیان لے، کیونکہ اب انگوٹھوں سے متعلق سازشوں کو بے نقاب ہونا چاہئیےجوڈیشل کمیشن ویڈیو جانفرنس کے ذریعے بھی گواہی لے سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے بارے میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں، الیکشن میں ہونے والی تمام چیزیں اب چیزیں سامنے آرہی ہیں، جہانگیر ترین نے کہا کہ پارٹی الیکشن ضرور کروئیں گے اور پارٹی الیکشن ماضی کے مقابلے میں زیادہ شفاف ہوں گے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جب کوئی نوٹس دینا ہوتا ہے تو عمران خان کو سب سے پہلے یاد کیا جاتا ہے جبکہ دیگر جماعتوں کے ایم این اے مہم چلا رہے ہیں ان کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات