جیکب آباد، زہریلی چائے پینے سے بچی جاں بحق،6افراد بے ہوش

ہفتہ 23 مئی 2015 11:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء )جیکب آباد کے قریب گوٹھ گل محمد جکھرانی میں زہریلی چائے پینے سے ایک بچی جاں بحق اورخاتون سمیت 6افراد بے ہوش ہوگئے۔متاثرہ افراد کوہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

نواحی گوٹھ گل محمد جکھرانی میں ایک گھر میں زہریلی چائے پینے سے 3سالہ بچی شکیلہ موقع پر ہی جاں بحق اور خاتون سمیت 6افراد بے ہوش ہوگئے۔متاثرین کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق چائے میں غلطی سے پتی کی جگہ چوہے مارنے والی دوائی ملا دی گئی ۔