چارسدہ،شبقدر میں مسجد کے باہر خودکش دھماکہ ، 6 افراد زخمی

ہفتہ 23 مئی 2015 11:26

چارسدہ،شبقدر میں مسجد کے باہر خودکش دھماکہ ، 6 افراد زخمی

شبقدر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء )چارسدہ کے علاقے شبقدر میں مسجد کے باہر خودکش دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، ڈی پی او شفیع اللہ کے مطابق حملہ آور کی عمر بائیس سال تھی اور وہ مسجد کا پیش امام تھا۔چارسدہ کے علاقے شبقدر میں رات نو بجکر چھپن منٹ پر زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز شہر میں دور دور تک سنی گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ڈی پی او شفیع اللہ کے مطابق دھماکہ خود کش تھا۔حملہ آور کی عمر بائیس سال تھی۔موقع سے ملنے والے شواہد اکھٹا کرنے پرخودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔