کراچی : لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان ہلاک 2 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 مئی 2015 11:12

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) : لیاری میں ملزمان اور پولیس کے مابین مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے جبکہ ملزمان پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے.