لاہور : سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 مئی 2015 11:01

لاہور : سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 مئی 2015 ء) : پنجاب کے مختلف شہروں کی جیلوں میں سزائے موت کے 2 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مجرم ارشد کو پھانسی دیدی گئی، مجرم نے 1991ء میں 2افراد کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ سینٹرل جیل ساہیوال میں مجرم محمد وزیر کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا مجرم نے دشمنی کی بنا پر 1شخص کو قتل کر دیا تھا.

متعلقہ عنوان :