بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار رشی کپور کا پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر مسرت کا اظہار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 مئی 2015 00:13

بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار رشی کپور کا پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار رشی کپور نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز لیجنڈ اداکار رشی کپور نے 6 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر رشی کپور کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شائقین کے جوش خروش پر مسرت کاا ظہار کیا اور کہا کہ انہیں پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر خوشی ہے۔ رشی کپور کا مزید کہنا تھا کہ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ میچ میں فتح کس کی ہوئی کیونکہ آج کسی ٹیم کی نہیں بلکہ کرکٹ کی فتح ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :