ملتان سے مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی رانا رانا محمود الحسن جاوید ہاشمی کے گھر پہنچ گئے،جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہار پہنائے ‘مٹھائی تقسیم کی گئی

ہفتہ 23 مئی 2015 00:09

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2015ء) ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ(ن)کے نو منتخب ایم پی اے سب سے پہلے سینئر ساستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے گھر پہنچے اور انکا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہار پہنائے اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی رانا محمود الحسن کو گلے لگا اور پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر کارکنوں نے ایک بہادر آدمی ہاشمی ہاشمی ،رانا محمودالحسن زندہ آباد اور نواز شریف زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر رانا محمود الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مخدوم جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرنے اور مبارلباد دینے آیا ہوں۔ انہوں نے میرے الیکشن میں جو شفقت فرمائی اس میں میرا کاندان اور مسلم لیگ(ن)کے کارکن انکے شکر گذار ہیں۔

(جاری ہے)

رانا محمودالحسن نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی نے ملک کے استحکام اور ملک و اداروں کی بقا کے لیے بڑے بڑے کام کیے ہیئں اور آنے والے وقت میں بھی اللہ انسے بڑے کام لے گا۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ رانا محمود الحسن کے والد رانا نورالحسن سے میرا ذاتی تعلق ہے انہوں نے ایک مل ،زدور کی حثیت سے جدوجہد کا آغاز کیا۔اس موقع پر عامر سعید انصاری، حاجی سعید انصاری، رانا طاہر شبیر، شاہد مکتیار لودھی، حمزہ شاہد لودھی، منیر لنگاہ، امیراللہ شیخ، زاہد عدنا ن گڈو، رانا غفار طالب، رانا تسلیم امجد، رانا سلطان، شیخ آصف قریشی، شاہ زیب ہاشمی و دیگر بھی موجو د تھے۔