وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایگزیکٹ اسکینڈل پر اہم اجلاس (کل) طلب کرلیا،ڈی جی ایف آئی اے وزیرداخلہ کو ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات پر بریفنگ دیں گے

ہفتہ 23 مئی 2015 00:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایگزیکٹ اسکینڈل پر (کل) ہفتہ کو اہم اجلاس طلب کرلیا، ڈی جی ایف آئی اے وزیرداخلہ کو ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایگزیکٹ اسکینڈل پر (کل) ہفتہ کو پنجاب ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیاہے ۔ اجلاس شام 4بجے ہو گا ، جس میں ڈی جی ایف آئی اے اور تفتیشی ٹیم وزیرداخلہ کو ایگزیکٹ اسکینڈل کی تحقیقات پر بریفنگ دے گی۔