کنٹینر چھوڑتے وقت عمران خان سے کہا تھا کہ آج آپ کے عروج کا آخری دن ہے ‘جس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ میں ساتھ چھوڑ رہا تھا بلکہ مجھے نظر آ رہا تھا کہ ان کی سیاست تباہی کی طرف جائے گی ‘میں نے نشست بچانے کی بجائے جمہوریت فوج اور عدلیہ سمیت قومی اداروں کو بچایا‘ پی پی 196 میں رانا محمودالحسن کی جیت کے اثرات ملکی سیاست پر پڑیں گے، سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی اپنی رہائش گاہ پر نومنتخب ایم پی اے رانا محمودالحسن کی موجودگی میں میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 23 مئی 2015 00:07
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2015ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کینٹینر چھوڑتے وقت عمران خان سے کہا تھا کہ آج آپ کے عروج کا آخری دن ہے جس کی وجہ یہ نہیں تھی کہ میں ان کا ساتھ چھوڑ رہا تھا بلکہ مجھے نظر آ رہا تھا کہ ان کی سیاست تباہی کی طرف جائے گی میں نے اپنی سیٹ بچانے کی بجائے ملک میں جمہوریت فوج اور عدلیہ سمیت قومی اداروں کو بچایا۔
پی پی 196 میں رانا محمودالحسن کی جیت کے اثرات ملکی سیاست پر پڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر نومنتخب ایم پی اے رانا محمودالحسن کی موجودگی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا جو ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر آئے تھے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں آج بھی عمران خان کا خیرخواہ اور مخلص ہوں اور چاہتا ہوں کہ نوازشریف کے بعد ملک میں ایک بڑی جماعت قائم رہے کیونکہ پیپلز پارٹی عملا ختم ہو رہی ہے لیکن بدقسمتی سے عمران خان میں بڑے لیڈروں والی صلاحیتیں نہیں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.