پی سی بی حکام کا پولیس پر تماشائیوں سے پیسے لے کر بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل کروانے کا الزام

ہفتہ 23 مئی 2015 00:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مئی۔2015ء) پی سی بی حکام نے الزام لگایا ہے کہ پولیس پر تماشائیوں سے پیسے لے کر بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل کروائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لاہورئیے گراؤنڈ میں امڈ آئے اور شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ کئی شائقین کرکٹ وقت ختم ہونے کے بعد پہنچے جنہیں بعد میں بھی گراؤنڈ میں داخل کروایا جاتا رہا۔ اس موقع پر پی سی بی حکام اور پولیس میں تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی ۔ پی سی بی حکام نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے تماشائیوں سے پیسے لئے ہیں اور بغیر ٹکٹ افراد کو گراؤنڈ میں داخل کروایا ہے۔

متعلقہ عنوان :