ایک ہی گھرمیں تین تین جنازے اٹھاناناقابل برداشت واقعہ ہے اہلسنت رہنما

جمعہ 22 مئی 2015 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)گزشتہ روزکراچی میں فائرنگ سے شہیدہونے والے اہلسنت والجماعت کے کارکن حاجی عبدالوہاب اوردوبیٹھے عصمت اﷲ،فرمان اﷲ کی نمازجنازہ کلی شنغرئی ضلع پشین میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء مولانامعاویہ اعظم طارق کی اقتدامیں اداکردی گئی نمازجنازہ میں اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدرمولانامحمدرمضان مینگل،مولاناغلام غوث حقانی،ضلعی صدرقاری عبدالولی فاروقی،ضلع پشین کے صدرمولانامحمدرمضان فاروقی،حافظ قاسم،مفتی شکراﷲ معاویہ،مولاناعبدالکبیرشاکر،مفتی کلیم اﷲ حیدری،مولانامحب اﷲ قریشی،مفتی سمیع اﷲ حیدری،مولانانصیب اﷲ ،مختلف قبائلی،مذہبی وسیاسی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہاکہ ایک ہی گھرمیں تین تین جنازے اٹھاناناقابل برداشت واقعہ ہے کراچی میں ایک بارپھرخون کی ہولی کاکھیل شروع کیاگیاہے حکومت ملوث دہشت گردوں کوفوری طورپرگرفتارکریں سندھ حکومت دہشت گردی کی روک تھام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے کراچی میں اگردہشت گردی کیخلاف صحیح آپریشن کیاجاتاتوآج ایک گھرتین افرادسے محروم نہ ہوتاانہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سنجیدہ کارروائی کریں اگریہی سلسلہ جاری رہاوامن کادامن تھامے رکھنامشکل ہوجائیگادریں اثناء صوبائی صدرمولانامحمدرمضان مینگل،ضلعی صدرقاری عبدالولی فاروقی نے 24مئی کولیبک حرمین شریفین ریلی کے حوالے سے تیاریوں پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ 24مئی کودشمنان حرمین پرواضح کردیں گے کہ اس ملک کے عوام حرمین کی دفاع کیلئے اپنی جان بھی قربان کرسکتے ہیں ہمسایہ ملک یااس کے حواری اپنے ناکام ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک اس ملک میں جھنگویؒ شہیدکے روحانی فرزندزندہ ہے حرمین شریفین پرانچ بھی نہیں آنے دینگے دریں اثناء اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ شہرکے امن کوتباہ کرنے کی ایک سازش ہے اوران سازشوں کوناکام بنانے کیلئے ہمیں متحدہوناہوگا۔