کوئٹہ،ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں لیویزاہلکاروں کی ریسکیو کیلئے آپریشن

شرپسندوں کے چنگل سے اسسٹنٹ کمشنر سمیت لیویز اہلکاروں کوباحفاظت چھڑالیاگیا، کچھی کینال میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

جمعہ 22 مئی 2015 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) فرنٹیئرکوربلوچستان کاضلع واشک کی تحصیل بسیمہ کے نواحی علاقے میں لیویزاہلکاروں کی ریسکیو کیلئے آپریشن شرپسندوں کے چنگل سے اسسٹنٹ کمشنر سمیت لیویز اہلکاروں کوباحفاظت چھڑالیاگیادوسری کارروائی میں کچھی کینال میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیافرنٹیئرکورکے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ کے نواحی علاقے میں لیویز اہلکاربشمول اسسٹنٹ کمشنربسیمہ کوشرپسندوں نے اپنے خلاف آپریشن کے دوران گھیرے میں لے رکھاتھااطلاع ملنے پر ایف سی کی کمک فوراً مذکورہ علاقے میں پہنچ گئی ایف سی نے لیویزاہلکاروں کی ریسیکیو کیلئے آپریشن شروع کیاریسکیو آپریشن کے دوران شرپسندوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر لیویز اہلکاروں کو شرپسندوں کے چنگل سے آزاد کرالیاشرپسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوا ایف سی کو ریسکیو آپریشن کے دوران و زارت داخلہ کی ہیلی کاپٹرو ں کی کمک بھی حاصل رہی دوسری کارروائی میں ایف سی نے کچھی کینال میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے لنڈی نالہ میں سرچ آپریشن کے دوران 03بارودی سرنگیں اور 20کلوگرام بارودی موادبرآمد کیا۔

(جاری ہے)

بارودی سرنگیں کچھی کینال پر تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی کے مزدوروں کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کی گئی تھیں جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔