اکبربگٹی نے جمہوریت کی بلندی اورحق وحقوق کے حصول کیلئے حقیقی جدوجہد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی، شاہ زین بگٹی

شہیدوطن کے چاہنے والے جے ڈبلیوپی کے جھنڈے تلے متحدہوکرایک بارپھرسب سے بڑی عوامی قوت بن کرابھریں گے، خطاب

جمعہ 22 مئی 2015 22:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ شہیدوطن نواب اکبربگٹی نے حق وسچ ،جمہوریت کی بلندی اورحق وحقوق کے حصول کیلئے حقیقی جدوجہد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی اورشہیدوطن کے چاہنے والے جے ڈبلیوپی کے جھنڈے تلے متحدہوکرایک بارپھرسب سے بڑی عوامی قوت بن کرابھرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے بروری روڈاورمسلم ٹاؤن سے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیانئے شامل ہونے والوں میں ولی جان، عبدالرحیم،داؤدجان،رستم خان،برکت علی،جمال حسین،محمدطارق، دیدارعلی ،شاہدعلی ،امداد حسین ،فیروزخان،یعقوب خان،ولی خان،محمدفاروق،عجب گل،قربان علی،غلام علی،محمد اسماعیل ،محمداقبال،وحیدجان،محمدعیسیٰ،شارخ خان،سلام شاہ،محمدعالم اوردیگرنے جمہوری وطن پارٹی میں شمولیت اختیارکیااس موقع پرنواب زادہ شاہ زین بگٹی نے نئے شامل ہونے والوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے امیدظاہرکی کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی شہیدنواب محمداکبربگٹی کے سیاسی فلسفے کواپنا اشعاربنائینگے اس حق وھقوق کے حصول کیلئے جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ جمہوری وطن پارٹی بلارنگ ونسل عوامی خدمت پریقین رکھتی ہے تاریخ گواہ ہے جمہوری وطن پارٹی کے قائدشہیدوطن نواب اکبربگٹی نے حق وسچ اورجمہوریت کاحکم بلندرکھنے اورحق وحقوق کے حصول کیلئے حقیقی جدوجہد کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایاانہوں نے کہاکہ شہیدوطن نواب اکبربگٹی کے چاہنے والے حقیقی سپاہی جے ڈبلیوپی کے جھنڈے تلے جوق درجوق متحدہورہے ہیں اورانشاء اﷲ وہ وقت دورنہیں جب ایک بارپھرجمہوری وطن پارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کرابھرے گی اس موقع پرجمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدرسیدصالح آغا،جے ڈبلیوپی کے رہنماء مدنی بلوچ،آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن گل محمدبلوچ،چوہدری نویداحمد،محمداعظم بٹ،یوتھ ونگ کے صدرندیم کاکڑ،زاہد،عطاء محمدکرد اورشاہ بخش بگٹی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :