روڈ بلاک کر نے پر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ

جمعہ 22 مئی 2015 22:27

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء)روڈ بلاک کر نے پر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ تفصیلات کے مطابق اخلاص چوک کے قریب دو رکشہ ڈرائیوروں محمد سعید ولد عبدالمجید قوم پٹھان سکنہ اخلاص، مبین خان ولد محمد رمضان قوم اعوان سکنہ اخلاص نے اپنے رکشے روڈپر کھڑے کیے ہو ئے تھے جس سے روڈ بلاک ہو گیا مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے دونوں رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔