28 مئی کو شاندار طریقے سے منایا جائے گا ، ریلیاں اور جلسے منعقد کرینگے، شیخ آفتاب احمد

ضلع بھر میں ایک بڑی ریلی اٹک سے نکالی جائے گی جو حضرو جا کر اختتام پذیر ہوگی28مئی کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اٹیمی دھماکے کر کے پاکستان کانام روشن کر دیا،مشاورتی اجلاس سے خطاب

جمعہ 22 مئی 2015 22:27

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ28 مئی کو شاندار طریقے سے منایا جائے گا ضلع بھر میں ریلیاں اور جلسے منعقد ہوں گے ایک بڑی ریلی اٹک سے نکالی جائے گی جو حضرو جا کر اختتام پذیر ہوگی28مئی کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اٹیمی دھماکے کر کے پاکستان کانام روشن کر دیا اور بین الاقوامی دباؤ کے باجود وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دھماکے کئے یہ بات انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ضلعی صدر جاوید باجوڑی،شیخ غلام صمدانی،شیخ ناصر محمود،شیخ ظہور احمد اور حضرو کے معززین بھی موجود تھے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خود مختیاری پر کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں ہے ہم اپنی خود مختیاری اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کا حصول قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنتوں سے ممکن ہوا اس کی تعبیر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی سربراہی میں جاری رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے چین کے تعاون سے پاکستان کو عظیم خطہ بنا کر دم لیں گے تحریک انصاف خواہ مخواہ جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے کوئی کچھ بھی کر لے ہماری حکومت عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دیلیز پر پہنچائے گی انھوں نے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ28مئی یوم تکبیر کو انتہائی محنت سے کامیاب کریں اور ایک بڑی ریلی جس کی قیادت میں خود کروں گا اٹک شہر کا چکر لگانے کے بعد ہٹیاں کی جانب بڑھے گی اور حضرو کے مختلف دیہاتوں سے گزرتی ہوئی حضرو شہر کے ہائی سکول میں اختتام پذیر ہوگی جہاں ایک بڑا جلسہ ہو گا جس سے قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :