سعودی میں فرقہ واریت کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ‘علامہ زبیر احمد ظہیر

جمعہ 22 مئی 2015 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے سر بر اہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ سعودی میں فرقہ واریت کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ‘سعودی میں مسجد میں ہونیوالے خود کش دھمکے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے سر بر اہ علامہ زبیر احمد ظہیر حو ثی باغی پہلے بھی اپنے عزائم میں ناکام ہوئے ہیں اور آئندہ بھی اپنے عزائم میں ناکا م ہونگے اور ہم سعودی عرب میں ہونیوالے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام متحدہے وہاں فر قہ واریت کی سازشیں کر نیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ یگی اور سعودی عرب میں ہمیشہ امن قائم رہیگا ۔