18 کروڑ عوام ترقی و خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے،عوام نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دھرنا سیاست سے لاتعلقی کا بھرپور اظہار کیا ،آئندہ 3 برس میں عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب ، شہبازشریف کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

جمعہ 22 مئی 2015 22:22

18 کروڑ عوام ترقی و خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی معاف ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ برس دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ،دھرنوں کے باعث ترقیاتی منصوبوں اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ پڑا۔ 18 کروڑ عوام ترقی و خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دھرنا سیاست سے لاتعلقی کا بھرپور اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ آئندہ 3 برس میں عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔انہوں نے اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کر دیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں اراکین قومی اسمبلی زاہد حامد، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک، ڈاکٹر شذرہ منصب علی، اراکین صوبائی اسمبلی ثمینہ نور اور چوہدری طاہر احمد سندھو شامل تھے۔