نیب نے ایف بی آرکے دو سابق ا فسران کو خوردبرد اوردھوکہ دہی کے کیس میں گرفتار کرلیا

جمعہ 22 مئی 2015 22:22

نیب نے ایف بی آرکے دو سابق ا فسران کو خوردبرد اوردھوکہ دہی کے کیس میں ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر)کے دو سابق ا فسران کوخوردبرد اور دھوکہ دہی کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیب کی جانب سے جاری بیا ن کے مطابق ملزم سرفراز احمد اور ملزم عاطف ریاض نے جو کہ ایف بی آر میں سابق سپرنٹڈنٹ تھے دیگر افراد کے ساتھ ملکر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلی انوائس کے ذریعے سیل ٹیکس کے غیرقانونی ریفنڈ میں ملوث تھے ۔

انہوں نے مبینہ طورپر 44.53 ملین روپے کی خوردبرد اور دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا۔ یہ بھی الزام ہے کہ میسرز ایچ اینڈ وائی انٹرپرائزز نے گرفتار ایف بی آر کے سابق اہلکاروں کی ملی بھگت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے لئے 38 جعلی سپلائرز کی فرضی انوائسز کو بھی استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :