پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی میچ ‘ بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرنیوالا گرفتار

اسٹیڈیم کے باہر فی ٹکٹ ڈھائی ہزار روپے تک فروخت کی گئی ‘ شائقین

جمعہ 22 مئی 2015 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹونٹی میچ کے موقع پر بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرتے ہو ئے ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کا نام عدیل سردار ہے اور وہ خود کو ماڈل ٹاؤن کا رہائشی بتاتا ہے۔ شائقین کے مطابق ملزم نے اسٹیڈیم کے باہر فی ٹکٹ ڈھائی ہزار روپے تک فروخت کی ۔پولیس نے ملزم سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :