خیبر پختونخواہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے: وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 مئی 2015 21:51

خیبر پختونخواہ میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے: وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 مئی 2015 ء) وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے دعوی کیا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے 126 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی جانب سے دعوی کیاگیا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے 126 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز خٹک نے بتایا ہے کہ اس سے قبل ان تمام فیڈرز پر روزانہ 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔ پیسکو سسٹم میں دستیاب 120 میگاواٹ بجلی کو بروئے کار نہیں لارہا تھا تاہم اب اسے سسٹم میں شامل کرلیا گیا ہے۔صوبے کو بجلی کے ملنے والے کوٹے سے مکمل طور پر مستفید کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :