جھیل سیف الملوک سڑک 4 ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دی گئی

جھیل سیف الملوک تک پہنچنے والی7کلو میٹر طویل سڑک برف اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی تھی

جمعہ 22 مئی 2015 21:51

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) ایشیا کی خوبصورت ترین جھیل سیف الملوک تک پہنچنے والی سڑک سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ سڑک چار ماہ بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی۔ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات میں جھیل سیف الملوک کو امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ ہر سال اندرون و بیرون ملک سے کئی لاکھ سیاح اس خوبصورت جھیل کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں جس سے مقامی افراد کا روزگار چلتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال جنوری میں شدید برف باری کے بعد جھیل سیف الملوک تک پہنچنے والی7کلو میٹر طویل سڑک برف اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی تھی جسے 15روز کی شبانہ روز محنت کے بعد صرف جیپوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو جھیل تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔`