حکومت پنجاب نے رنگ روڈ پنڈی پروجیکٹ میں دلچسپی لینا چھوڑ دی

حکومت نے پروجیکٹ کو مالی مدد دینے سے معذوری ظا ہر کر دی ، سرمایہ کاروں کی بھی کنا رہ کشی

جمعہ 22 مئی 2015 21:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) حکومت پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ پروجیکٹ میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے اس کثیر سر ما یہ کے پروجیکٹ کے لئے سرمایہ کاروں نے بھی دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے۔ یہ پروجیکٹ 1991ء میں منظور ہوا تھا تاہم آنے والی حکومتیں اس پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہوئی ہیں اس کی وجہ سیاسی عدم استحکام اور دیگر عوام ہیں اس پروجیکٹ کی ناکامی ایک عنصر ہے جس کی وجہ سے بے ہنگم طریقے سے شہر میں وسعت ہو رہی ہے عجیب بات یہ ہے کہ جب سے پروجیکٹ پر پہلی دفعہ بات ہوئی کسی حکومت نے اس پر بات نہیں کی کیونکہ شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے یہ ضروری ہے۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ رابطوں اور معاشی گروتھ بہتر بنانے کے لئے شروع کیا گیا تھا تاکہ ماحولیاتی خطرات اور شہر کے بے ہنگم وسعت کو کنٹرول کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

گرد و غبار میں اٹکا یہ پروجیکٹ فائل دوبارہ 1997ء میں نکالا گیا اور اس کی منظوری دی گئی جو وزیراعظم نواز شریف کا دوسرا دور حکومت تھا تاہم حکومت اس پروجیکٹ کو مالی مدد دینے سے معذوری کے بعد اس کو پھر بند کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹی پلانرز رنگ روڈ پروجیکٹ کو سپر ایکسپریس وے اور جاری میٹرو بس پروجیکٹ سے زیادہ اہم قرار دیتے ہیں کیونکہ بے ہنگم شہری وسعت کو اس کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔ آر ڈی اے عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس صورت مین اس پروجیکٹ کو تین مراحل میں تعمیر کر لینا چاہئے تھا اگر وہ مکمل طور پر اس بارے پروجیکٹ کو فنانس کرنے کے قابل نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :