خیبرپختونخوا،بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو انتباہی نوٹس جاری
سراج الحق اور تحریک انصاف کے تین ایم پی ایز سے انتخابی مہم میں براہ راست شرکت کرنے پر جواب طلب
جمعہ 22 مئی 2015 21:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوامیں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حکمران جماعت تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت اسلامی کو انتباہ کا نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین سردار رضا خان بلدیاتی انتخابات کی مہم کے حوالے سے ترمیم شدہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم میں براہ راست شرکت کرنے پر جواب طلب کر لیا۔ دوسری طرف گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے تین ایم پی ایز کو بھی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں اثر انداز ہونے پر دو دن کے اندر اندر جواب طلب کر لیا۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ عمران خان بلدیاتی انتخابات کی مہم کا براہ راست مداخلت کی کوشش کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری بعد ازاں ممبران خان الیکشن کمیشن سے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ کسی بھی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
جماعت اسلامی کی پی کے 95 کی جیت بھی تاحال تنازعہ کا شکار ہے جس میں خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے پر اپوزیشن جماعت نے جماعت اسلامی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.