ٹھٹھہ، گاؤں حاجی ماموں جمالی میں رینجرز کا چھاپہ، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور موبائل فونز برآمد

جمعہ 22 مئی 2015 21:39

ٹھٹھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) ٹھٹھ سے 45کلومیٹر دور چوہڑ جمالی کے گاؤں حاجی ماموں جمالی میں رینجرز کی بھاری نفری کا بغیرپولیس کے اچانک چھاپا سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث سات افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور موبائل فونز اپنی تحویل میں لے لئے، گرفتار شدہ ساتوں افراد جن میں حاجی ماموں جمالی، محمد ابراہیم جمالی، میر حسن جمالی، بلاول جمالی اور دیگر شامل ہیں جنہیں مذید تحقیقات اور پوچھ گچھ کے لئے رینجرز نے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ادھر جب اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

22مئی۔2015ء نے ایس ایچ او چوہڑ جمالی سے رابطہ قائم کرکے گرفتار شدہ ساتوں افراد کے بارے میں معلوم کیا تو انہوں نے کہا کہ رینجرز اہلکاروں کی جانب سے پولیس کو کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی ہے مگر حراست میں لئے جانے والے ساتوں افراد اندرون سندھ اور اپر سندھ میں سنگین جرائم میں ملوث ہیں اس سلسلے میں پولیس بھی اپنی تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :