ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

جمعہ 22 مئی 2015 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے شہر بھر سے کرپشن میں ملوث ہیڈ محرر ، ایس او اور ہیڈ کانسٹیبل تک اہلکاروں کو 163 اہلکاروں کو معطل یادوسرے زون میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جبکہ یہ کارروائی ٹریفک پولیس کی انٹیلی جنس رپورٹ پر کی گئی جبکہ 50 سے زائد ٹریفک سیکشن ایس او اور ہیڈ محرر کے بغیر چل رہے ہیں ۔

کوئی بھی اہلکار سیکشن آفیسر یا ہیڈ محرر بننے کے لیے تیا رنہیں ہے ۔ ٹریفک وائرلیس کنٹرول کے ذریعہ ڈی آئی جی ٹریفک کی شیڈ برانچ کے انچارج محبوب تمام اہلکاروں کو مسیج دے رہے ہیں کہ ایس او یا ہیڈ محرر بننے کے لیے جو بھی آنا چاہتا ہے ، وہ حلفیہ قسم لے گا کہ وہ رشوت خوری نہیں کرے گا ۔ اس وجہ سے کوئی بھی اہلکار ایس او یا ہیڈ محرر بننے نہیں آر ہا ۔

متعلقہ عنوان :