ایگزیکٹ کمپنی جعلی ڈگریاں جاری کرکے حق داروں کے حق پر ڈاکہ مارا ہے ،ثروت اعجاز قادری

ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں میں ملوث ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے ،سر براہ پاکستان سنی تحریک

جمعہ 22 مئی 2015 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جو مدارس دہشتگردی انتہا پسندی میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ،دہشتگردی کی مذمت نہ کرنے والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں ،طالبان اور داعش ایک سکے کے دورخ ہیں ،ان دونوں دہشتگرد جماعتوں کو بیرونی سپورٹ اور فنڈنگ حاصل ہے ، پاکستان کو کمزور کرنے کا خواب دیکھنے والے خود کمزور اور جلد ختم ہوجائیں گے،دہشتگردوں کو ہر حال میں انجام تک پہنچایا جائے ، ضرب عضب آپریشن کی کامیابی سے دہشتگرد اور ان کے سہولت کار بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے فوج کے ساتھ ہیں ،ایگزیکٹ کمپنی جعلی ڈگریاں جاری کرکے حق داروں کے حق پر ڈاکہ مارا ہے ،ایگزیکٹ کے شرمناک عمل نے پوری قوم کو رسواکیا ہے ،ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں میں ملوث ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر PSTسندھ کے صدر نور احمد قاسمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ایگزیکٹ کی خبروں سے قومی وقار کو دھچکا لگا ہے ،ایگزیکٹ کے خلاف تحقیقات کے عمل کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور جرائم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے ،کارکنان عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،علاقائی معززین ،علماء ومشائخ ،دانشوروں سے رابطے تیز کردیں ،پاکستان سنی تحریک کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے ساتھ دہشتگردوں کے ناپاک چہرئے وعزائم سے عوام کو آگاہ کریں ،عوامی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت ترجیحی طور پر اقدامات کرئے ،بجلی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :