مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے نواز شریف کی منظوری سے سندھ میں ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کا اعلان کردیا

جمعہ 22 مئی 2015 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو نے پارٹی کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی منظوری سے سندھ میں ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کا اعلان کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات خالد حسین شیخ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی ملیر میں ملک محمد تاج صدر اور نعیم کامران جنرل سیکریٹری، کراچی کورنگی میں علی عاشق گجر صدر اور محمد یعقوب کالرو جنرل سیکریٹری، ضلع غربی میں امان خان آفریدی صدر، حبیب الرحمن جنرل سیکریٹری اور سردار محمد عزیز سینئر نائب صدر، کراچی شرقی میں سید نثار شاہ، کراچی جنوبی میں سلطان بہادر صدر اور راجہ سعید جنرل سیکریٹری، کراچی وسطی میں زاہد علی شاہ صدر اور اسلم خٹک جنرل سیکریٹری، ضلع ٹھٹھہ میں حاجی حنیف صدر اور عبدالقادر لاشاری جنرل سیکریٹری، ضلع سجاول میں لال بخش جتوئی صدر اور گل محمد جنرل سیکریٹری اور گل حسن سینئر نائب صدر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ضلع بدین میں علی احمد جوکھیو صدر اور علی بخش نظامانی جنرل سیکریٹری، ٹنڈو محمد خان میں پیر معصوم جان سرہندی صدر اور قاضی غلام حسین سولنگی جنرل سیکریٹری، ٹنڈوالہیار میں شبیر شاہ راشدی صدر اور سید غفور شاہ جنرل سیکریٹری، ضلع مٹیاری میں راؤ محمد اسلم صدر اور منصور بھائیو جنرل سیکریٹری، جامشورو میں عبدالعزیز راجپوت صدر اور غلام علی کھوسو جنرل سیکریٹری، دادو میں علی نواز رند صدر اور محمد عثمان جمالی جنرل سیکریٹری ضلع حیدرآباد میں حنیف صدیقی صدر، سعید شاہد علی جنرل سیکریٹری اور دیدار سولنگی سینئر نائب صدر، عمر کوٹ میں عبدالمومن خان صدر اور میر مظفر تالپور جنرل سیکریٹری ،میرپورخاص میں چوہدری ساجد صدر اور زاہد قائم خانی جنرل سیکریٹری، سانگھڑ میں میر رند صدر اور سرور چوہدری جنرل سیکریٹری، ضلع نواب شاہ میں غلام مصطفی شاہ صدر اور سلیم شیخ جنرل سیکریٹری، ضلع نوشہرو فیروز میں منظور احمد مغل صدر اور عبداﷲ کورانی جنرل سیکریٹری، سکندر بخت رند سینر نائب صدر، ضلع خیرپور میرس میں پیر آصف علی جیلانی صدر، میر ڈینو لاکھو جنرل سیکریٹری اور کریم بخش جی کبار سینئر نائب صدر ، ضلع سکھر میں امام الدین کھوسو صدر، جاوید اقبال چوہدری جنرل سیکریٹری، حاجی گلزار سینئر نائب صدر اور اعظم خان نائب صدر، ضلع گھوٹکی میں رحمت اﷲ صدر اور ذکریا سومرو جنرل سیکریٹری، ضلع قمبر کشمور کندھکوٹ میں حاجی جلال مزاری صدر، آصف جلالی جنرل سیکریٹری، عطا محمد سینئر نائب صدر، ضلع شکارپور میں محمد چانڈیو صدر، بشیر بروہی جنرل سیکریٹری، ضلع جیکب آباد میں محمد ابڑو صدر، غفور بلوچ جنرل سیکریٹری اور ایاز لاہوتی سینئر نائب صدر، ضلع لاڑکانہ میں بابو سرفراز جتوئی صدر اور آفتاب احمد بوگھیو جنرل سیکریٹری اور ضلع قمبر شہدادکوٹ زیدی خان مغیری صدر، حافظ عبدالرؤف شیخ جنرل سیکریٹری، غلام قادر چانڈیو سینئر نائب صدر ہوں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی اسماعیل راہو نے مسلم لیگ (ن) سندھ کی تمام ضلعی تنظیمیں توڑ دی تھیں اور اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی منظوری سے جلد نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔ مذکورہ بالا اعلان اسی کا ہے۔