پاکستان سوئزر لینڈ فریند شپ ایگزیبیشن 29مئی سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں منعقد کی جائے گی،سوئس قونصل جنرل

نمائش کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینا ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو براہ راست سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے،ایمل وس کی پریس کانفرنس

جمعہ 22 مئی 2015 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) کراچی میں تعینات سوئزر لینڈ کے قونصل جنرل ایمل وس نے کہا ہے کہ پاکستان سوئزر لینڈ فریند شپ ایگزیبیشن 29مئی سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں منعقد کی جائے گی،جو 100 دن تک جاری رہے گی۔وہ جمعہ کوسوئزر لینڈقونصلیٹ میں پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر یاسمین،پیر محمد،صدر ایس بی سی،کنٹری منیجر سوئس انٹرنیشنل ائیر لائن فہیم عباسی خٹک ،ائیرپورٹ منیجر جناح ٹرمینل احتشام باری،ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر ایکسپو سلیوشن اور اسپانسرز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

سوئس قونصل جنرل ایمل وس نے کہا کہ قونصلیٹ کی جانب سے منعقدہ کئے جانے والے اس دلچسپ ایونٹ کے سوئس بزنس کونسل بطور آرگنائزر ،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی بطور وینیو پارٹیز اور بدر ایکسپوسلیوشن بطور ایونٹ منیجر ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جو کسی ائیرپورٹ پر منعقد کی جارہی ہے،اس معلوماتی نمائش کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو براہ راست ملک میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے،قونصل جنرل نے کہا کہ سوئزر لینڈ 4 بڑا پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک ہے،اس حوالے سے سیاسی نمائش زریعے پاکستان اور سوئزر لینڈ کے درمیان ہونے والی کامیاب معاہدہ اور سوئس کمپنیوں کے زریعے اجاگر کیا جائے گا،اس نمائش میں لائف سائز ماڈل سوئس کاؤ جیسے پھول پتی کی ٹیم نے پینٹ کیا ہے اور روایتی پاکستان ٹرک آرٹ بھی نمائش میں رکھے جائیں گے جسء گیسٹ بک کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور نمائش کے آخر میں تقریبا 3 ماہ بعد نیلام کر کے اس رقم کو عطیہ کردیا جائے گا،اس نمئاش میں کل23 برانڈ شرکت کررہے ہیں جس میں نیسلے پاکستان ،الکرم راڈو،پاکستان انٹر نیشل ائیرلائن اور مہران گروپ بطور پلاٹینم اسپانسر شریک ہوں گے،شعور اجاگر کرنے کے لئے ہفتہ وار مقابلہ جات منعقد کئے جائیں گے اور ان میں حصہ لینے والوں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے،پاکستانی نواجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے قونصل جنرل نے10 زہین اور باصلاحیت طالب علموں کو مسافروں کے ساتھ بات چیت اور ان کو مفید معلومات فراہم کرنے کے لئے ائیرپورٹ پر متعین کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :