سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھیج دیا

جمعہ 22 مئی 2015 21:29

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر میر جان محمد جمالی نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھیج دیا ہے گورنر ہاوس ذرائع کے مطابق سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کا استعفیٰ گورنرہاوس کو موصول ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے اپنا استعفیٰ انگلش میں اپنے ہاتھ سے گورنر بلوچستان کے نام تحریر کیا ہے ۔